Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعلیٰ بلوچستان کی آٹے کی فروخت سرکاری قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعلیٰ بلوچستان کی آٹے کی فروخت سرکاری قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیرابلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں آٹے کی قیمت میں اضافے کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو آٹے کی قیمت میں استحکام لانے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو سرکار کی جانب سے مقرر کردہ نرخ پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
میر عبدالقدوس بزنجو نے کمشنر اور ڈی آئی جی نصیرآباد کو ہدایت کی کہگندم صوبے سے باہر لے جانے کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کی جانب سے بروقت گندم کی خرید کے ہدف کا حصول بڑی کامیابی ہے، جس کے ثمرات اگر عوام تک پہنچے تو انہیں بڑا ریلیف ملے گا۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیر خوراک زمرک خان اچکزئی کی قیادت میں محکمہ خوراک کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *