Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی میں مون سون سسٹم داخل، مختلف علاقوں میں بارش – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی میں مون سون سسٹم داخل، مختلف علاقوں میں بارش

کراچی: شہر قائد میں مون سون کا سسٹم داخل ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں دوپہر کے بعد کالے بادل چھائے اور شام کے وقت موسلا دھار بارش شروع ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

سپر ہائی وے، نوری آباد اور گڈاپ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بارش برسانے والا سسٹم تیزی سے شہری علاقوں کی طرف بڑھا، جس کے بعد سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، گلشن معمار، تیسر ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہوئی۔

اس دوران شہر کے وسطی علاقوں میں بوندا باندی اور کالی گھٹائیں چھائی رہیں جبکہ حبس کی شدت برقرار رہی۔ اگلے چند گھنٹوں میں شہر بھر میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق مون سون سسٹم دو روز تک کراچی کی حدود میں رہے گا اور اس دوران وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

شہری حکومت کی جانب سے ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظر شہر بھر کے نالوں کی بڑے پیمانے پر صفائی کا کام جاری ہے جس کی نگرانی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب خود کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور مشینری تیار رکھنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *