Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبر پختونخوا میں 411 سرکاری نوکریوں کے ٹیسٹ میں ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کی شرکت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبر پختونخوا میں 411 سرکاری نوکریوں کے ٹیسٹ میں ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کی شرکت

پشاور: اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختون خوا کے دفاتر میں 411 اسامیوں کے لیے تحریری ٹیسٹ میں ایک لاکھ 50 ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔

اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختون خوا دفاتر میں جونیئر آڈیٹر، ڈیٹا انٹری آپریٹر، یو ڈی سی، ایل ڈی سی اور اسٹینو ٹائپسٹ کی 411 اسامیوں پر تقرری کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں۔

ان امیدواروں کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختون خوا کی طرف سے پشاور میں ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ تعداد بہت زیادہ ہونے کے سبب ان امیدواروں کے ٹیسٹ مرحلہ وار لیے گئے۔ امیدواروں کا تعلق پورے صوبے کے اضلاع سے تھا۔
اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختون خوا ڈاکٹر اکبر علی خان نے تمام ٹیسٹ کی خود نگرانی کی۔ ان کے مطابق ٹیسٹ کی شفافیت کے لیے ہر قسم کے انتظامات کیے گئے تاکہ امیدواروں کو ان کا جائز حق دیا جا سکے۔ ان کے مطابق نتائج کا اعلان 15 سے 20 روز میں کیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *