Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان میں الیکشن وقت پر ہوں گے، آئی ایم ایف وفد کی چیئرمین پی ٹی آئی سے گفتگو – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان میں الیکشن وقت پر ہوں گے، آئی ایم ایف وفد کی چیئرمین پی ٹی آئی سے گفتگو

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی، پی ٹی آئی چیئرمین نے سوال کیا کہ آپ اس بات کی کیا ضمانت دیتے ہیں کہ ملک میں انتخابات وقت پرہوں گے؟۔

جس پر آئی ایم ایف وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کا قرض معاہدہ اس حساب سے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کے تحت ملک میں الیکشن آئین کے مطابق وقت پر ہوں گے، آئی ایم ایف ملک میں ہونے والی صورتحال پر گہری نظر رکھتا ہے۔
آئی ایم ایف وفد کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹو بورڈ کا پاکستان کے سیاسی معاملات سے متعلق مؤقف کیا ہوگا اس کی پیشگوئی نہیں کرسکتے تاہم ایگزیکٹو بورڈ کے ڈائریکٹرز اپنی میٹنگ میں اپنا نقطہ نظر رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے کہا کہ ایگزیکٹو بورڈ ممبران اپنی رائے دینے میں آزاد ہیں اور آئی ایم ایف اسٹاف رپورٹ میں ان کا مؤقف شامل کر دیا جائے گا۔

وفد نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام اس طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جس میں توقع ہے کہ اقتدار کی منتقلی وقت پر ہوگی، امید ہے کہ اس ڈیزائن کے تحت نگران سیٹ اپ آئین کے مطابق اپنی مدت کے دوران وقت پر انتخابات کرا دے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *