Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈالے میں سوارامیرزادوں کا محض اوورٹیک کرنے پر نوجوانوں پر تشدد، ویڈیو وائرل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈالے میں سوارامیرزادوں کا محض اوورٹیک کرنے پر نوجوانوں پر تشدد، ویڈیو وائرل

لاہور میں ڈالے میں سوار افراد نے محض اوورٹیک کرنے پر چھوٹی گاڑی میں بیٹھے افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

مذکورہ ڈیفنس بی میں پیش آیا جس کی سی سی ٹی فوٹیج وائرل ہوگئی جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی کے حدود میں ڈالے میں سوار امیر زادوں نے محض اوورٹیک کرنے پر کار سوار نوجوانوں پر تشدد کیا۔

پولیس کے مطابق اوور ٹیک کرنے پرڈالے میں موجود 4 ملزمان نے کار سوار نعمان اور شاہ زیب کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور ملزمان کار سوار دو نوجوانوں کو اغوا کے بعد تھوڑی دوری پھینک کر فرار ہو گئے۔

ڈیفنس بی پولیس نے ملزمان کامران عابد اور واجد کو گرفتار کیا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتارکرکے مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدمعاشی اور غنڈہ گردی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی، پولیس پراسیکیوشن کی مدد سے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *