Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کرن جوہر نے اپنی شوبز زندگی کا سب سے بڑا ’پچھتاوا‘ مداحوں کو بتادیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کرن جوہر نے اپنی شوبز زندگی کا سب سے بڑا ’پچھتاوا‘ مداحوں کو بتادیا

ممبئی: بالی وڈ انڈسٹری کے معروف فلمساز اور پروگرام میزبان کرن جوہر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ گفتگو میں زندگی کا سب سے بڑا ’پچھتاوا‘ شیئر کیا ہے۔

فلمساز نے انسٹاگرام تھریڈ پر مداحوں کے ساتھ گفتگو کا ایک مختصر سیشن رکھا اور لکھا کہ وہ دس منٹ کیلئے ہر قسم کے مناسب سوال کا جواب دینے کیلئے دستیاب ہیں۔

اس موقع پر ایک صارف نے فلمساز سے پوچھا کہ شوبز انڈسٹری کے کیریئر میں ان کی زندگی کا سب سے بڑا ’پچھتاوا‘ کیا ہے۔
51 سالہ ڈائریکٹر نے بتایا کہ انہیں ان کی سب سے پسندیدہ اداکارہ سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا جس کا انہیں سب سے زیادہ افسوس ہے۔

کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ 28 جولائی کو دنیا بھر میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی جس میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *