Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی ایئرپورٹ کی کارروائی؛ جعلی وزٹ ویزے پر کینیڈا جانیوالا مسافرآف لوڈ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی ایئرپورٹ کی کارروائی؛ جعلی وزٹ ویزے پر کینیڈا جانیوالا مسافرآف لوڈ

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران جعلی وزٹ ویزے پر کینیڈا جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کے جناح ٹرمینل پر تعینات عملے نے جعلی وزٹ ویزے پر کینیڈا جانے والے مسافر کو آف لوڈ کیا،مسافر کی نشاندہی پر ائرپورٹ سے مذکورہ ایجنٹوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

مسافر فلائٹ نمبر پی کے 783 سے کینیڈا جا رہا تھا، مسافر کے پاکستانی پاسپورٹ پر کینیڈا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے مذکورہ ویزا ایجنٹ سے ویزا حاصل کیا۔
مسافر نے ایجنٹ کو 20 لاکھ روپے آن لائن ٹرانسفر کئے، مسافر کی نشاندہی پر ایجنٹ فیاض حسین اور سالک شریف کو بھی گرفتار کر لیا گیا، دونوں ملزمان کو ایئرپورٹ کی پارکنگ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *