Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارت نے دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑدیا، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارت نے دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑدیا، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

لاہور: بھارت نے دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) کے مطابق بھارت نے ہریکے کے مقام سے 70614 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا ہے، آج رات تک یہ پانی ضلع قصور میں گنڈا سنگھ کے مقام سے پاکستانی حدود میں داخل ہو گا۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران قریشی کی جانب سے قصور، اوکاڑہ، وہاڑی اور پاکپتن کے ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع میں ریلیف کیمپس کا قیام عمل میں لائیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے مزید ہدایت کی گئی ہے کہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تا کہ پیشگی انتظامات کے ذریعے لوگوں کے جان و مال کو یقینی بنایا جا سکے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ دریاؤں اور نہروں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *