Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئین کے تحت الیکشن کمیشن کو وقت پر نفری فراہم کریں گے، آئی جی پنجاب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئین کے تحت الیکشن کمیشن کو وقت پر نفری فراہم کریں گے، آئی جی پنجاب

لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انوار نے کہا ہے کہ آرٹیکل تھری ٹوینٹی کے تحت پولیس الیکشن کمیشن کے ماتحت ہے، جس وقت نفری فراہم کرنے کا حکم ملا تو اُس پر عملدرآمد کریں گے۔

پنجاب پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آرٹیکل تھری ٹوینٹی کے تحت ہم الیکشن کے ماتحت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس وقت الیکشن کمیشن نے ہم سے نفری مانگی ہم اسی طرح فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے کچے میں ڈاکوؤں کی طرف سے اہم مسئلہ ہے کیونکہ شہریوں کو ہنی ٹریپ کیا جا رہا ہے، راولپنڈی کا ٹیکسی ڈرائیور ہنی ٹریپ ہوا۔ سندھ کے کچے میں ایک جزیرہ ہے وہاں اسکی لاش پھینکی ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ گزشتہ روز دوبارہ ڈاکوؤں سے انکاؤنٹر بھی ہوا ، جس میں ہمارے تین جوان زخمی ہوئے۔، دو روز قبل انکاؤنٹر ہوا جس میں ہم نے وہاں ڈاکوؤں کو مارا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسی ڈرائیور ہنی ٹریپ اور قتل کے واقعے پر سندھ پولیس سے بات چیت چل رہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *