Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مولانا فضل الرحمان عام انتخابات وقت پر کروانے کے لیے ڈٹ گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مولانا فضل الرحمان عام انتخابات وقت پر کروانے کے لیے ڈٹ گئے

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان دبئی میں ہونے والے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عام انتخابات وقت پر کروانے کے کا مطالبہ کردیا۔

مولانا فضل الرحمان دبئی میں ہونے والی ملاقاتوں اور مذاکرات پر اپنے شکوے و تحفظات لے کر وزیراعظم ہاؤس ملاقات کے لیے پہنچے، وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں مولانا اسد محمود بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر جمیعتِ علما اسلام مولانا فضل الرحمان کو مشکل فیصلوں میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر خراج تحسین پیش کیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنا اتحادیوں کے تعاون سے ممکن ہوا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی۔ صدر جمیعت علما اسلام اور وفاقی وزیر برائے مواصلات نے گزشتہ دنوں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور حکومت پاکستان کی جانب سے شدید ردعمل اور اقدامات پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *