Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی1700 سرکاری افسران کو حج معاونین کے طور پربھیجنے پر برہم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی1700 سرکاری افسران کو حج معاونین کے طور پربھیجنے پر برہم

اسلام آباد: پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اعلی گریڈ کے سرکاری ملازمین کو حج معاونین کے طور پر بھیجنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور سے مذکورہ افراد کی فہرست طلب کرلی۔

چیئرمین نور عالم خان کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہونیوالے اجلاس میں وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی 20-2019 کی آ ڈٹ رپورٹ پر غور کیا گیا۔

چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ وزیر مذہبی امور، سیکریٹری مذہبی امور اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی سمیت دیگر عملہ بھی حج پر گیا تھا جبکہ حج امور دیکھنا صرف ڈائریکٹر حج کا کام ہے تو اتنے عملے کی کیا ضرورت تھی؟

پی اے سی چیئرمین نے کہا گریڈ فوروالےنے خدمت کی ہو گی، پولیس کے ایس ایس پی اور ایڈیشنل سیکریٹری نے کیا خدمت کی؟ لسٹ کے مطابق 1700 افراد اور وی وی آئی پیز شخصیات کی موجودگی کے باوجود پاکستانی حجاج کے ساتھ کیا سلوک ہوا؟

سیکرٹری مذہبی امور نے کہا وزارت مذہبی امور مکہ اور مدینہ میں حجاج کیلئے ذمہ دار ہوتی ہے جبکہ حج کے دنوں کے انتظامات سعودی حکومت کرتی ہےاور سرکاری ملازمین کو ان کے محکمے کی طرف سے ٹی اے ڈی دیا جاتا ہے۔

سیکریٹری مذہبی امور نے کہا سعودی قانون کے مطابق ایک سو حجاج کیلئے ایک معاون ہونا چاہیے۔ چیئرمین کمیٹی نورعالم خان نے 1700 افراد کی فہرست پبلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کواپنی شکایات ایف آئی اے کو بھیجیں تاکہ تحقیقات کی جا سکیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *