اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر گوہر علی خان کے ذریعے درخواست میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق کل سماعت کریں گے۔ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوج داری کیس قابل سماعت قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست خارج کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہ طلب کرنے کا فیصلہ سنایا تھا جس کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

Leave a Reply