کراچی: سونے کی عالمی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جب کہ ملکی سطح پر قیمت میں کمی آئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر بڑھ کر 1932 ڈالر پر آگئی جس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں نرخ کم ہوگئے۔
مارکیٹ رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 4500 روپے گھٹ کر دو لاکھ 4 ہزار 500 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 3858 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 75 ہزار 326 روپے ہوگئی۔

Leave a Reply