Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
موجودہ اسمبلی اپنے وقت پر تحلیل ہوگی، وزیر قانون – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

موجودہ اسمبلی اپنے وقت پر تحلیل ہوگی، وزیر قانون

اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلی کی مدت میں مزید توسیع نہیں ہوگی اور موجودہ اسمبلی اپنے وقت پر تحلیل ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات میں قانون و انصاف، پارلیمانی امور، الیکشن کمیشن شامل ہیں، الیکشن ایکٹ میں بہت ساری ترامیم کر رہے ہیں جن کا ایک ہی مقصد ہے کہ فری اینڈ فیئر انتخابات کا انعقاد ممکن ہو اور ایسا ہوتا نظر بھی آئے۔

انہوں ںے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان، پارلیمانی امور کی وزارت اور وزارت قانون نے کمیٹی کو بریفنگ دی ہے، انتخابی اصلاحات قومی خدمت ہے، پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کمیٹی کے ممبر ہیں انہیں کمیٹی میں آنا چاہیے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *