کراچی: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے اسٹینڈ بائی معاہدے کی منظوری کے بعد ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آگئی۔
آئی ایم ایف سے 9 ماہ کے لیے 3 ارب ڈالر مالیت کے اسٹینڈ بائی قرضوں کی منظوری کے ساتھ ہی ایک ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کی قسط جاری ہونے سے جمعرات کو بھی ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی تنزلی برقرار رہی۔

Leave a Reply