Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
استحکام پاکستان پارٹی کا عقاب کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

استحکام پاکستان پارٹی کا عقاب کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے عام انتخابات ’عقاب‘ کے نشان پر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے الیکشن کمیشن میں جلد درخواست دائر کی جائے گی۔

آئی پی پی کی مرکزی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن اور انتخابی نشان کے لیے الیکشن کمیشن میں جلد درخواست دائر کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے عقاب کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے الیکشن کمیشن سے استدعا کریں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے مطابق سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان الاٹ کرنے کے حوالے سے درخواستیں وصول کرلی ہیں جن پر چند روز میں آئینی طریقہ کار کے تحت فیصلہ کیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *