Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عید پر بھی بچوں سے ملاقات نہیں کروائی گئی، فیروز خان کا عدالت میں بیان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عید پر بھی بچوں سے ملاقات نہیں کروائی گئی، فیروز خان کا عدالت میں بیان

کراچی: فیملی جج شرقی نے معروف اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیاں تنازعہ سے متعلق گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کی کسٹیڈی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں فیملی جج شرقی کے روبرو معروف اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیاں تنازعہ سے متعلق اداکار کی جانب سے دائر گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کی کسٹیڈی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

فیروز خان عدالت میں پیش ہوئے، اداکار نے کہا کہ میری بچوں سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی ہے۔ عید پر بچوں کیلئے کپڑے و دیگر چیزیں بھی لیں۔ لیکن مجھے بچوں سے نہیں ملایا گیا اور نہ ہی بچوں کو کپڑے دے سکا۔
وکیل نے موقف دیا کہ علیزے کے گھر میں میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے بچوں کو عدالت نہیں لا سکتے۔ عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 جولائی تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ عدالتی حکم پر آج بچوں کی فیروز خان سے ملاقات ہونی تھی۔ فیروز خان اور علیزے سلطان کے درمیان چند ماہ قبل علیحدگی ہوگئی تھی۔ فیروز خان نے بچوں سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *