Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
9 مئی واقعات: چیئرمین پی ٹی آئی کی جے آئی ٹی میں پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

9 مئی واقعات: چیئرمین پی ٹی آئی کی جے آئی ٹی میں پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی اندرونی کہانی منظر عام پر آئی ہے جس کے مطابق عمران خان تفتیش کے دوران جے آئی ٹی ارکان کو دھمکاتے رہے اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کو پی ٹی آئی کا تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی ایک روز قبل لاہور میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے اور آج اس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آئی ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جے آئی ٹی ارکان کو کہا کہ آپ میں سے کسی کو نہیں رہنا واپس آ رہا ہوں دیکھ لوں گا۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی کے بارے میں مخلتف سوالات کیے، جے آئی ٹی کے ارکان نے کہا کہ ہم آپ سے صرف پروفیشنل سوالات کریں گے، یہ بتائیں کہ نو مئی کو پورے ملک میں جو ہوا ٹارگٹڈ اور طریقہ واردات ایک تھا، یہ پلاننگ تھی یا اتفاق؟

عمران خان نے جواب دیا کہ جو بھی ہوا یہ پلاننگ تھی اس پر جے آئی ٹی نے کہا کہ اگر پلاننگ تھی تو آپ کے لوگ کنٹونمنٹ کی طرف کیوں گئے تھے؟ اس پر عمران خان نے کہا کہ جب کمانڈر مجھے گرفتار کرے گا تو وہیں جانا تھا۔

جے آئی ٹی نے پوچھا کہ ثبوت ہیں کہ آپ نے انہیں مشتعل کیا اور احکامات دئیے اس پر عمران خان نے کہا کہ میں نے کچھ نہیں کہا سب مرضی سے ان مقامات پر گئے، اس دن جو ہوا سب سازش تھی۔

جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مختلف ویڈیوز اور تصاویر بھی دکھائیں جس پر چیئرمین نے انہیں پہچاننے سے ہی انکار کر دیا اور کہا کہ میرے لو گ نہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *