Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نواز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان رابطہ، نگراں وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نواز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان رابطہ، نگراں وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان نگران سیٹ اَپ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ن لیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان نگران وزیراعظم کے ناموں کے لیے مشاورت ابھی جاری ہے۔ ن لیگ کے قائد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لے کر چلیں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو جلد اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل دبئی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت کے درمیان ملاقاتوں اور فیصلوں کے حوالے سے خبریں سامنے آئیں تھیں جس پر فضل الرحمان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں شریک کیے بغیر فیصلے کیے جارہے ہیں، پی ڈی ایم بے خبر ہے، انہوں ںے اظہار ناراضی بھی کیا تھا جس پر نواز شریف نے ان سے رابطہ کرکے ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *