Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ضرورت پڑنے پر یوکرین میں کلسٹر بم استعمال کریں گے؛ پوٹن کی دھمکی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ضرورت پڑنے پر یوکرین میں کلسٹر بم استعمال کریں گے؛ پوٹن کی دھمکی

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دھمکی دی ہے کہ ہمارے پاس بھی کافی کلسٹر بم ہیں جو ضرورت پڑنے پر استعمال بھی کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یہ دھمکی امریکا کی جانب سے یوکرین کو کلسٹر ہتھیار فراہم کرنے کے بعد دی ہے۔

صدر ولادیمیر پوٹن نے مزید کہا کہ اگر روس پر کلسٹر ہتھیار استعمال کیے گئے تو جواب میں ہم بھی کلسٹر بم استعمال کریں گے۔ ہمارے پاس بھی کافی تعداد میں کلسٹر بم موجود ہیں۔
کلسٹر ہتھیاروں کی ہلاکت خیزی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس وقت بھی 100 سے زائد ممالک میں ان ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی ہے۔

امریکا اور مغربی ممالک نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو بارہا مالی اور جنگی مدد فراہم کرنے کا اعدہ کیا ہے لیکن یوکرین کے نیٹو میں شمولیت پر ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔

یاد رہے کہ یہ نیٹو میں شمولیت کا معاملہ ہی تھا جو روس نے یوکرین پر گزشتہ برس فروری سے جنگ مسلط کر رکھی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *