Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کرپشن میں ملوث کسٹمز افسران کے نام اسٹاپ لسٹ پر ڈال دیے گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کرپشن میں ملوث کسٹمز افسران کے نام اسٹاپ لسٹ پر ڈال دیے گئے

کراچی: اسپیڈ منی کے الزامات کا سامنا کرنے والے کسٹمز افسران کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کردیے گئے۔

ذرائع کےمطابق ایف آئی اے کو مطلوب کسٹمز افسران کو بیرون ملک فرار سے روکنے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،کرپشن میں ملوث کسٹمز افسران کے نام اسٹاپ لسٹ پر ڈال دیے گئے ہیں۔
کسٹمز کلکٹرز ثاقف سعید، عثمان باجوہ،عامر تھہیم کا نام ایف آئی اے اسٹاپ لسٹ پر ڈال دیا گیا ہے جبکہ گرفتار کسٹم افسر یاور عباس اور طارق محمود کے نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چھالیہ کے اسمگلر عمران نورانی کا نام بھی ایف آئی اے نے اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ امیگریشن کو مطلوب کسٹمز افسران کی فہرست ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے بھیجی ہے۔

ذرائع کے مطابق کسٹم کے گرفتار اور مطلوب افسران کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے بعد مذکورہ نام پرویشنل نیشنل آئیڈینٹی فکیشن لسٹ(پی آئی این ایل)میں بھی شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کسی بھی شہری کی بیرون ملک روانگی کو روکنے کے لیے پی آئی این ایل میں نام ایک ماہ تک شامل رکھا جاسکتا ہے جبکہ اس مدت میں مزید ایک ماہ کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *