Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اعظم خان کی گمشدگی کی ایف آئی آر خارج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اعظم خان کی گمشدگی کی ایف آئی آر خارج

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اور پی ٹی آئی کے رہنما اعظم خان کی گمشدگی کی ایف آئی آر خارج کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق اعظم خان گزشتہ ماہ نو جون 2023 کو لاپتہ ہوئے تھے جس کے بعد اُن کے بھتیجے کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں 16 جون کو گمشدگی کی ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اعظم خان کی درخواست پر گزشتہ روز ایف آئی آر خارج کی گئی کیونکہ متاثرہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے دوست کے پاس تھے، اپنی مرضی سے رضاکارانہ طور پر مجسٹریٹ کے سامنے 164 کا بیان ریکارڈ کرایا۔
مزید پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر پر جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا، اعظم خان

اعظم خان کا بیان مجسٹریٹ اے سی انڈسٹریل ائیریا آوید بھٹی اسلام آباد نے ریکارڈ کراویا۔

واضح رہے کہ اعظم خان کے سائفر کے حوالے سے بیان میڈیا پر زیر گردش ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان نے سائفر سازش کو بے نقاب کر کے خود اس میں ملوث ہونے پر ندامت کا اظہار کیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *