Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
توشہ خانہ کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

توشہ خانہ کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل اور توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع کردی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے اور سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ خواجہ حارث نے موقف اپنایا کہ آئندہ سماعت پر دونوں مقدمات میں دلائل دوں گا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع کر کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا جبکہ آئندہ سماعت پر وکیل خواجہ حارث سے دلائل بھی طلب کرلیے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *