Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بجلی سستے نرخوں پر نہ ملنا صنعتوں کیلیے دھچکا ہے، وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بجلی سستے نرخوں پر نہ ملنا صنعتوں کیلیے دھچکا ہے، وزیراعظم

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی سستے نرخوں پر نہ ملنا صنعتوں کیلیے دھچکا ہے، تاجر پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

چیمبر آف کامرس ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آج آپ کو بجلی 49 روپے فی یونٹ مل رہی ہے، تھر میں پاور پلانٹ لگائیں گے تو کراچی کو 28 روپے فی یونٹ بجلی ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلیم گیم میں جائیں گے تو نقصان کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، تاجر پاکستان کیلیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ الزام تراشی سے کسی کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا، ایکسپورٹرز کی کوششیں اور کاوشیں قابل تحسین ہیں، روشنیوں کے شہر کراچی گیٹ وے ٹو پاکستان ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صنعتکار صرف یہ مطالبات نہ رکھیں کہ انہیں کیا کیا چاہیے، اسلام آباد آئیں ہم مل کر بیٹھ کر جامع ایکسپورٹ پالیسی بناتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کو مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں، ملک میں گیس کی پیداوار انتہائی محدود ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *