Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ماڑِی پیٹرولیم نے گیس کا ایک اور ذخیرہ دریافت کرلیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ماڑِی پیٹرولیم نے گیس کا ایک اور ذخیرہ دریافت کرلیا

اسلام آباد: ماڑِی پیٹرولیم نے گھوٹکی میں 20 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کرلی، ماڑی پیٹرولیم نے دوسرے ہاریزنٹل کنویں کی کامیاب ڈرلنگ سے گیس دریافت کی۔

ترجمان ماڑِی پیٹرولیم کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہاریزنٹل ڈرلنگ کی لاگت میں 17 فیصد کی بچت ہوئی۔

نئی دریافت سے گیس سسٹم میں شامل ہونا شروع ہوگئی ہے، ماڑِی پیٹرولیم نے پانچ سال میں قومی خزانے میں 366 ارب روپے جمع کرائے۔ کمپنی کی مصنوعات کے باعث 11 ارب ڈالر کی درآمدات کی بچت ہوئی۔
چئِرمین ماڑی پیٹرولیم نے کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دی، گیس کی دریافت سے مقامی وسائل میں اضافہ ہوگا۔

یاد رہے کہ ماڑی پیٹرولیم کمپنی سندھ کے ضلع گھوٹکی میں پیٹرول اور گیس نکالنے کے لیے کام کرتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *