Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پرویزالٰہی کو پیش نہ کرنے پر اعلیٰ پولیس افسران اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنیکا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پرویزالٰہی کو پیش نہ کرنے پر اعلیٰ پولیس افسران اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنیکا حکم

لاہور: عدالت نے پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر آئی جی پنجاب، آئی جی جیل اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔

اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں پولیس نے پرویز الٰہی کو عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا ، جس پر عدالت نے آئی جی پنجاب ،آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا ۔

عدالت نے تنخواہ بند کرنے کا حکم سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہ کیے جانے پردیا۔ علاوہ ازیں عدالت نے پرویز الٰہی کو اجازت کے بغیر راولپنڈی جیل منتقل کرنے پر 3 افسران پر 50، 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ عدالت نے 3 افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی آئندہ کارروائی 5 اگست تک ملتوی کردی۔

ایف آئی اے کے مطابق مونس الٰہی بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر دستاویزات کے لیے متعلقہ حکام کو مراسلہ لکھ دیا ہے ۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ مہلت فراہم کی جائے۔ ایف آئی اے نے نکمل چالان عدالت میں پیش کررکھا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *