Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ملک دیوالیہ کرنے کیلیے بدخواہ دن رات جادو ٹونا کررہے تھے، وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ملک دیوالیہ کرنے کیلیے بدخواہ دن رات جادو ٹونا کررہے تھے، وزیراعظم

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے لیے بدخواہ دن رات جادو ٹونا کررہےتھے۔

کراچی میں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور قرض فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں بےپناہ صلاحیت ہے ۔ ہمیں اپنےنوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے لیے بدخواہ دن رات جادو ٹونا کر رہے تھے اور پھونکیں مار رہے تھے۔ حکومت ملی تو ہر سال 10 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔غریب پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبا ہے اب اشرافیہ بوجھ قبول کرے۔
شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ لون کےتحت نوجوانوں کوکاروبارکیلیے 75لاکھ قرض دیاجارہاہے۔ سندھ گورنرہاؤس میں نوجوانوں کیلیےآئی ٹی کےکورس کاانتظام لائق تحسین ہے۔ کوآگےبڑھانےکیلیےنوجوانوں کوہنرمنداوربااختیاربناناہوگا

انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ حاصل کرنےوالےاکثربچوں کاتعلق سندھ کےدورافتادہ علاقوں سےہے۔ تعلیم کےشعبے کیلیےتمام ممکن وسائل فراہم کرنےکیلیےپرعزم ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *