Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
الیکشن میں تاخیر کے اثرات تباہ کن ہوں گے، رضا ربانی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

الیکشن میں تاخیر کے اثرات تباہ کن ہوں گے، رضا ربانی

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر کے جمہوری نظام، آئین اور وفاق پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافے کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا تھا لیکن چونکہ عام انتخابات ہیں اس لیے ایک سیاسی جماعت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ گزشتہ انتخابات کے دوران ٹی ٹی پی نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو بھی انتخابی مہم میں نااہل کرنے کے لیے نشانہ بنایا تھا۔ ایسے دہشت گردانہ حملے جمہوری عمل کو پٹڑی سے نہیں اتار سکتے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے یا تحلیل ہونے کے 60 دن یا 90 دن کے اندر آئین کے مطابق انتخابات کرائے جائیں۔ کسی بھی آڑ یا بہانے کے تحت نگراں حکومت کی توسیع ملک کیلئے بہتر نہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *