Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
توانائی بحران ختم کرنے میں سی پیک نے اہم کردار ادا کیا، وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

توانائی بحران ختم کرنے میں سی پیک نے اہم کردار ادا کیا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی بحران ختم کرنے میں پاک چین اقتصادی رہداری (سی پیک) نے اہم کردار ادا کیا جس کے باعث ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا، سی پیک کے تحت منصوبوں کو وقت سے پہلے مکمل کیا۔

سی پیک کے 10 برس مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ چند منصوبوں پر ابھی بھی کام جاری ہے جو تکمیل کے مراحل میں ہے، پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی قیادت نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دوستی نبھانے میں اہم کردار ادا کیا، آج دونوں ممالک کے لیے یاد گار دن ہے، سی پیک کے تحت پاکستان میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، چند منصوبوں پر ابھی بھی کام جاری ہے جو تکمیل کے مراحل میں ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ باجوڑ کے باعث سی پیک کی سالگرہ سادگی سے منارہے ہیں، اب ہم سی پیک کے دوسرے مراحل میں داخل ہورہے ہیں، صدر شی چنگ پنگ نے دورہ پاکستان کے موقع پر سی پیک کا تحفہ دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *