Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہلکی بارش کی پیش گوئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہلکی بارش کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے تین روز کے دوران شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کی نوید سنادی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہرکا موسم کہیں مکمل اور کہیں جزوی ابرآلود رہا۔ سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں دن بھرفعال رہیں۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ نمی کا تناسب 75 فیصد رہا۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آئندہ تین روز تک شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، اس دوران موسم جزوی ابرآلود جبکہ دوپہر کے وقت مرطوب رہ سکتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
اگلے چند روزتک سمندری ہوائیں مکمل بحال رہیں گی۔ محکمہ موسمیات کےمطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم بدین، ٹھٹھہ اور تھرپارکر اضلاع اور ساحلی پٹی پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *