Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ریلویز پولیس کراچی کی فرض شناسی؛ 5 ماہ قبل لاپتا قیمتی بیگ مالک کے حوالے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ریلویز پولیس کراچی کی فرض شناسی؛ 5 ماہ قبل لاپتا قیمتی بیگ مالک کے حوالے

لاہور: پاکستان ریلویز پولیس کراچی کی فرض شناسی اور دیانتداری کی مثال قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق ریلویز پولیس کراچی نے 5 ماہ قبل گم ہونے والا بیگ جس میں 2 لیپ ٹاپ موجود تھے مسافر کو لوٹا دیا، کراچی کا رہائشی محمد شعیب رواں سال فروری میں رحمان بابا ایکسپریس کے ذریعے کراچی سے راولپنڈی سفر کیلئے کراچی کینٹ اسٹیشن آیااور جلد بازی کے باعث اپنا بیگ اور 2 قیمتی لیپ ٹاپ کینٹ اسٹیشن کی پارکنگ میں بھول گیا تھا۔

ریلویز پولیس نے مسافر کے قیمتی سامان کو 5 ماہ تک امانت کے طور پر محفوظ رکھا، مسافر کے لوٹنے پر قیمتی سامان کو اس کے حوالے کردیا، مسافر نے ہیلپ ڈیسک کی دیانتداری اور فرض شناسی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *