Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نادرا کی ایئرلائنز کو بیرون ملک جانے والے مسافروں کے پولیوکارڈ چیک کرنے کی ہدایت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نادرا کی ایئرلائنز کو بیرون ملک جانے والے مسافروں کے پولیوکارڈ چیک کرنے کی ہدایت

کراچی: نادرا نے ایئرلائنز کی انتظامیہ کو بیرون ملک جانے والے مسافروں کے پولیو کارڈ چیک کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں پر نئی سفری پابندی کا اطلاق کیا گیا ہے۔

حکومتی احکامات پرنادرا حکام کی جانب سے ایئرلائنز انتظامیہ کوکراچی سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پرمسافروں کے پولیو کارڈز چیک کرنے کی نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

نادراحکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سفرکرنے والے مسافراپنے اپ ڈیٹڈ آن لائن پولیو کارڈزساتھ رکھیں۔

نادرا کی جانب سے پرانے پولیو کارڈ کی میعاد ختم کرنے کے باعث اپڈیٹڈ آن لائن پولیو کارڈ کا حصول لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *