Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
یکم اور30 اگست کو’ سُپر مُون ‘ ہوگا، چاند بڑا اور زیادہ روشن نظر آئے گا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

یکم اور30 اگست کو’ سُپر مُون ‘ ہوگا، چاند بڑا اور زیادہ روشن نظر آئے گا

کراچی: پاکستان میں شہری ماہ اگست میں دو بار سپرمون یعنی معمول سے زیادہ بڑے چاند سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

یکم اگست (منگل ) کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپرمون کا نظارہ ہوگا،چاند زمین کے انتہائی قریب ہونے کے سبب معمول سے 14فیصد بڑا اور30فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔

ماہر فلکیات ڈاکٹرجاوید اقبال کے مطابق رواں ماہ اگست میں 2سپرمون وقوع پذیرہوں گے، پہلے سپرمون کا نظارہ یکم اگست کو پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہوگا،جس کے دوران چاند زمین کے انتہائی قریب ہونےکے باعث معمول سے14فیصد بڑا اور30فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔
ڈاکٹرجاوید اقبال کے مطابق کم وبیش یہی نظارہ رواں ماہ کے اختتام پر30اگست کو بھی ہوگا،جس کے دوران چاند کا حجم بڑادکھائی دے گاجبکہ وہ زیادہ روشن بھی نظرآئے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں دوسری بارہونے والے فل مون کو بلیومون کا نام دیا جاتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *