Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سول ایوی ایشن نے مسافروں کیلیے پولیو ویکسی نیشن کارڈ کی شرط کی تردید کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سول ایوی ایشن نے مسافروں کیلیے پولیو ویکسی نیشن کارڈ کی شرط کی تردید کردی

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے پولیو ویکسی نیشن کارڈ کی شرط کی تردید کردی ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سی اے اے کی جانب سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے پولیو ویکسی نیشن کارڈ کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ عوام الناس سے درخواست ہے کہ وہ پولیو کارڈ حاصل کرنے کے لیے کسی بھی غیر مصدقہ آن لائن پیشکش پر کان نہ دھریں۔

مسافر بالخصوص ان آن لائن عناصر کو نظر انداز کردیں جو اپنے آپ کو مختلف ایئرلائنز کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوں، اس انتباہ کا مقصد مسافروں کو پولیو کارڈ کے نام پر موقع پرست مفاد پرستوں کے ہاتھوں آن لائن فراڈ کا شکار ہونے سے بچانا ہے۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر زیرگردش لیٹر اسلام آباد ایئرپورٹ کی اندرونی خط و کتابت تھی جو منسوخ ہوچکا، یہ بات واضح کی جاتی ہے کہ مذکورہ لیٹر کسی بھی طرح پولیو سے متعلق ٹریول ایڈوائزری نہیں ہے۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے مسافروں سے التماس کی گئی ہے کہ جس ملک کے سفر کا ارادہ رکھتے ہوں ایئرلائن سے اس ملک کی ہیلتھ بالخصوص پولیو ویکسی نیشن پالیسی کے بارے میں ضرور پوچھیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *