Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 قومی اسمبلی سے بھی منظور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 قومی اسمبلی سے بھی منظور

اسلام آباد: سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل2023 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔

اسپیکر اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا۔

وزیرقانون نے ایوان کو بتایا کہ یہ بل سینیٹ سے منظور ہوگیا، جس کے بعد اسپیکر نے حمایت اور مخالفت کیلیے ووٹنگ کا اعلان کیا اور بل کے حق میں زیادہ ووٹ آئے۔
رائے شماری کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے بل کی منظوری کا اعلان کیا۔ یوں آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل2023 سینیٹ کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور ہوگیا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں پی آئی اے کارپوریشن تبدیلی بل 2023 پیش کیا گیا جبکہ فیڈرل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل 2023 قومی اسمبلی سے منظور کرلیا گیا۔

اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتیں بل 2023 منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش جس پر حکومت اور اپوزیشن ممبران نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تو وزیر قانون نے بل کی منظوری کل تک مؤخر کرنے کی درخواست کردی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *