Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم کی گوجرانوالہ بورڈ میں ٹاپ کرنیوالےطالبعلم سے ملاقات، 10 لاکھ انعام دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم کی گوجرانوالہ بورڈ میں ٹاپ کرنیوالےطالبعلم سے ملاقات، 10 لاکھ انعام دیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانوالہ بورڈ میں میٹرک کے امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم جمشید علی سے ملاقات کی اور ہونہار طالبعلم کو 10 لاکھ روپے کا انعام دیا۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ میں گوجرانوالہ بورڈ میں ٹاپ کرنے والے ذہین طالبعلم اور اس کے اہلخانہ سے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ بورڈ میں میٹرک کے امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طالب علم جمشید علی سے مل کر انتہائی مسرت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جمشید علی کی کامیابی میں جہاں اس کی اپنی محنت اور لگن شامل ہے وہیں اس کے والدین اور اساتذہ کی بھی اتنی ہی محنت کارگر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں جمشید علی کی مثالی کارکردگی پر اسکی حوصلہ افزائی کیلیے 10 لاکھ روپے کا انعام، ماسٹرز تک تعلیم کے اخراجات حکومت کی طرف سے برداشت کرنے اور ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

میاں شہاز شریف نے کہا کہ انہوں نے جمشید علی سے یہ عہد بھی لیا ہے کہ وہ آئندہ بھی ایسی ہی شاندار کارکردگی دکھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمشید علی جیسے درخشاں ستارے ہماری قوم کا فخر ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کیلیے رول ماڈل بھی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *