Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایئر کموڈور (ر) ستارعلوی کیلیے حکومت شام کی جانب سے تمغہ شجاعت کا اعزاز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایئر کموڈور (ر) ستارعلوی کیلیے حکومت شام کی جانب سے تمغہ شجاعت کا اعزاز

اسلام آباد: جمہوریہ شام کے سفارت خانے نے پاک فضائیہ کے ایئر کموڈور (ریٹائرڈ) ستار علوی کو 1973 کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران بہترین خدمات سرانجام دینے پر اعزاز سے نوازا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق شامی عرب فضائیہ کی جانب سے اور حکومت شام کی ہدایات پر شام کے سفیر ڈاکٹر رمیز الرعی نے ایئر کموڈور (ریٹائرڈ) ستار علوی کو تمغہ شجاعت عطا کرنے کے ساتھ ساتھ تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا۔

26 اپریل 1973 کو پاک فضائیہ کے بہادر سپوت فلائٹ لیفٹیننٹ ستار علوی نے شامی فضائیہ کا مگ-21 لڑاکا طیارہ اڑاتے ہوئے اسرائیلی میراج طیارہ مار گرایا تھا اور تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں رقم کیا تھا۔
فلائٹ لیفٹیننٹ ستار علوی کے 30 سیکنڈ کے اس فضائی معرکے نے شام کی فضائی حدود کے دفاع میں پاکستانی پائلٹس کی بہادری اور مہارت کو اجاگر کیا تھا۔

ان فضائی معرکوں نے جہاں فوری جوابی کارروائی، تزویراتی سوچ اور فضائی مہارت کی اہمیت کو نمایاں کیا وہیں اس فضائی جنگ کے نتائج نے ایک برادر اسلامی ملک کی خودمختاری کے تحفظ اور اس کے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پاکستانی پائلٹس کی ہمت اور عزم کو بھی اجاگر کیا۔

حکومتِ شام کی جانب سے یہ اعزاز بلاشبہ پوری پاکستانی قوم کے لیے قابلِ فخر بات اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *