Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم کی اہلیہ کی طبیعت ناساز؛ علاج کیلیے جلد لندن روانہ ہونے کا امکان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم کی اہلیہ کی طبیعت ناساز؛ علاج کیلیے جلد لندن روانہ ہونے کا امکان

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ اور خاتون اول نصرت شہباز کی طبیعت ناساز ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ بہت جلد اپنے شہباز شریف کے ہمراہ لندن روانہ ہو جائیں گی۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ نصرت شہباز گزشتہ 6 روز سے اتفاق ہسپتال میں زیر علاج ہی، بیگم نصرت شہباز کا مزید علاج لندن میں ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف ان کو بیرون ملک لے ساتھ لے کر جائیں گے۔

خاندانی زرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 14 اگست کے بعد اپنی بیگم نصرت شہباز و دیگر اہل خانہ کے ہمراہ لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم نصرت شہباز پہلے بھی بیرون ملک علاج کے لیے مقیم رہی ہیں، بیگم نصرت بھٹو کی بیرون ملک روانگی ڈاکٹرز کی جانب سے بیگم نصرت شہباز کو سفر کی اجازت ملنے سے مشروط ہو گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دو روز قبل ہنگامی طور پر اسلام آباد سے لاہور اپنی اہلیہ کی عیادت کے لیے پہنچے تھے اور انہوں نے اپنی اہلیہ کی اتفاق ہسپتال میں عیادت کی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *