Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، مقامی سطح پر نرخ بڑھ گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، مقامی سطح پر نرخ بڑھ گئے

کراچی: عالمی مارکیٹ میں نرخ گرنے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر گھٹ کر 1903 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی10 گرام سونے کی قیمتوں میں باالترتیب 1100روپے اور 943روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد ، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 222900 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 191101روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68روپے پر مستحکم رہی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *