Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نسلہ ٹاور کیس؛ سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کاکا کی درخواست ضمانت مسترد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نسلہ ٹاور کیس؛ سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کاکا کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی: صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی زمین الاٹ کرنے کے مقدمے میں سابق ڈی جی ایس بی سی اے ملزم منظور قادر کاکا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

کراچی میں صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی زمین الاٹ کرنے کے مقدمے میں سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کاکا کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم منظور قادر کاکا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے ملزم خیر محمد ڈاہری کی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی۔

دوران سماعت ملزم کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے موقف دیا تھا کہ منظور قادر کا مقدمے میں کوئی کردار نہیں ہے۔ تحقیقات میں بھی وہی کردار ہے جو ایف آئی آر میں ہے۔
فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔ 8 ملزمان میں 7 کو ضمانت مل چکی ہے۔ صرف ان کے نام لکھے گئے کوئی کردار نہیں لکھا گیا۔

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی بہت سے لوگوں کو اضافی زمین دی گئی تھی۔ زمین کا اصل مالک کے ایم سی ہے۔ منظور قادر کاکا 2015 سے 2019 تک چھٹیوں پر بیرون ملک تھے۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا تھا کہ ملزم کا مقدمے میں کیا کردار ہے۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا تھا کہ ملزم نے اسٹرکچر این او سی جاری کیا ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزمان کیخلاف سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان پر نسلہ ٹاور کو غیر قانونی اضافی زمین الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور منہدم کر دیا گیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *