Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور؛قومی پرچم کی توہین کے الزام میں ڈی جی پی ایچ اے کے خلاف مقدمہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور؛قومی پرچم کی توہین کے الزام میں ڈی جی پی ایچ اے کے خلاف مقدمہ

لاہور: یوم آزادی پر قومی پرچم کی توہین کے الزام میں مقامی شہری نے ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے ) کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مقامی وکیل اور انسانی حقوق کے کارکن عبداللہ ملک کی درخواست پر لاہور کے تھانہ شادمان میں قومی پرچم کی توہین کے الزام میں ڈی جی پی ایچ اے کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت پاکستان نے قومی پرچم کی حرمت کے حوالے سے 16 پروٹو کول بنا رکھے ہیں جن کی پیروی کرنا ہر شہری اور حکومتی ادارے کی اولین ذمہ داری ہے۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ 14 اگست 2023 کو پورے پاکستان میں یوم پاکستان اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ ہم اپنے قومی پرچم کو ہمیشہ بلند ر کھیں گے۔

پی ایچ اے نے بھی لاہور میں اس دن کی مناسبت سے شہر کی مختلف شاہراہوں اور خصوصاً جیل روڈ پر بڑے بڑے بل بورڈ پر قومی پرچم آویزاں کیے مگر ان پر چموں پر مختلف قسم کی تحریریں اور لوگو بنائے گئے ہیں یہ تمام عمل قومی پرچم کی بے حرمتی کے زمرے میں آتا ہے۔

درخواست گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی پرچم کی تو ہین کرنے کی پاداش میں ڈی جی پی ایچ اے، ایڈیشنل ڈی جی سمیت دیگر ذمے داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ پولیس نے شہری کی درخواست پر ایف آئی آر نمبر 4875 درج کرلی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *