Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نگراں وزیراعظم کی فضل الرحمان کے گھر آمد، باجوڑ دھماکے پر اظہار افسوس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نگراں وزیراعظم کی فضل الرحمان کے گھر آمد، باجوڑ دھماکے پر اظہار افسوس

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد ہوئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد کے موقع پر نگراں وزیراعظم کے ہمراہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی موجود تھے۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے باجوڑ میں جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں خودکش دھماکے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق کارکنوں کے لیے فاتحہ خوانی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا بھی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگرد عناصر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ملک میں دہشت گردی کی روک تھام اور امن او امان کے قیام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائیں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *