Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل انتقال کرگئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل انتقال کرگئے

کراچی: ایم کیو ایم (پاکستان) کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

ترجمان ایم کیو ایم نے بتایا کہ کنور نوید جمیل نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ واضح رہے کہ کنور نوید جمیل برین ہیمرج کے باعث کئی ماہ ہسپتال میں زیر علاج رہے اور کچھ ماہ قبل ہی گھر منتقل ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں 6 روز قبل بھی ان کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ کنور نوید جمیل نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج رہے تھے اور ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔
مرحوم کا تعلق حیدرآباد سے تھا اور 2005 میں حیدرآباد کے ناظم منتخب ہوئے جبکہ 2015 میں رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *