Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایک ہزار سال تک بھی جیل میں رہنے کو تیار ہوں، چیئرمین پی ٹی آٗئی کی وکیل سے گفتگو – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایک ہزار سال تک بھی جیل میں رہنے کو تیار ہوں، چیئرمین پی ٹی آٗئی کی وکیل سے گفتگو

اٹک: چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل میں اپنے وکیل سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ایک ہزار سال تک بھی جیل میں رہنے کو تیار ہوں۔

اٹک جیل میں ملاقات کے بعد قانونی ٹیم کے رکن عمیر نیازی ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی طبیعت ٹھیک مگر داڑھی بڑھی ہوئی ہے مگر انتظامیہ کی جانب سے انہیں شیشہ اور شیو بنانے کا سامان آج مہیا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 6 میں سے صرف مجھے ملاقات کی اجازت ملی ہے، جیلر کے رویے کے خلاف ہم توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے کیونکہ عدالت سے اجازت ملنے کے باوجود حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔

عمیر نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ چئیرمین نے کہا کہ مجھے سہولیات نہ ملنے کی کوئی پرواہ نہیں، ایک ہزار سال تک بھی جیل میں رکھا جائے تو کوئی بات نہیں بلکہ میں اس کے لیے تیار ہوں کیونکہ آزادی کیلیے قربانی دینا پڑتی ہے۔

وکیل نے تصدیق کی کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے کل اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفر کی تحقیقات کی ہیں،جس پر انہوں نے اپنا پرانا مؤقف دہرایا۔

انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے حسان نیازی کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے بھی بات کی۔ عمیر نیازی نے مزید کہا کہ جیل میں اپنے اسیر مؤکل سے ملاقات ہمارا آئینی حق ہے، کچھ اہم امور پر وکلاء سے مشاورت کے بعد میڈیا کو آگاہ کیا جاۓ گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *