Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے بزرگ شہری شہید، 3 خواتین زخمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے بزرگ شہری شہید، 3 خواتین زخمی

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے بزرگ شہری شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاؤں اولی ضلع کوٹلی کے رہائشی 60 سالہ غیاث نامی بزرگ شہری شہید اور گھاس کاٹنے والی 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت موجودہ سیز فائر مفاہمت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ پاکستان اپنی سرحدوں پر امن و سکون کا خواہاں ہے تاہم اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
پاک فوج کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کو پاکستانی عوام کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا اپنی مرضی کے وقت اور جگہ پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *