Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
زرتاج گل کی رہائش گاہ پراینٹی کرپشن کا چھاپہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

زرتاج گل کی رہائش گاہ پراینٹی کرپشن کا چھاپہ

لاہور: سابق وزیر مملکت و ایم این اے زرتاج گل کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارا مگر گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے سابق ایم این اے زرتاج گل کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے، شہری اسفند جنید کی جانب سے زرتاج گل اور ان کے شوہر ہمایوں اخوند کے خلاف کرپشن کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

زرتاج گل اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ انھوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں 10فیصد تک کمیشن لیا، شہری نے زرتاج گل کی جانب سے CD-iii اسکیموں میں گھپلوں کی نشاندہی کی تھی۔
اینٹی کرپشن ٹیم نے سابق وزیر مملکت زرتاج گل کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر گزشتہ روز چھاپہ مارا مگر زرتاج گل وزیر کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *