Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سابق وزیرمملکت ہاؤسنگ اینڈ ورکس شبیرعلی قریشی کے خلاف کرپشن کا مقدمہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سابق وزیرمملکت ہاؤسنگ اینڈ ورکس شبیرعلی قریشی کے خلاف کرپشن کا مقدمہ

لاہور: اینٹی کرپشن نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے و سابق وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں شبیر علی قریشی کے خلاف کرپشن کے الزامات پر مقدمہ درج کرلیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق سابق وزیرمملکت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے خلاف کرپشن کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے تاہم گرفتاری اب تک عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

ترجمان کے مطابق میاں شبیر علی قریشی پر الزام ہے کہ انھوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن لیا، اور مالی مفادات کے لیے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازا۔

اینٹی کرپشن نے ایکسیئنز محمد کامران اکرم،محمد وقاص اور ایس ڈی او نور محمد اور دیگر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *