Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈرامہ ’’پری زاد‘‘ کے سینئر اداکار انتقال کرگئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈرامہ ’’پری زاد‘‘ کے سینئر اداکار انتقال کرگئے

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار اکبر خان انتقال کر گئے۔

مرحوم اکبرخان نے کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کی جن میں ڈرامہ سیریل پری زاد، دل ربا، عشق زہے نصیب شامل ہیں۔ وہ مقبل کامیڈی ڈرامے بلبلے میں بطورمہمان اداکار بھی نظر آئے۔ اکبرخان کی نمازجنازہ بعد نمازعصرمسجد اقصیٰ فائیو سی 2 نارتھ کراچی میں ادا کی گئی۔

اکبر خان کو مصوری اور مجسمہ سازی سے بھی گہرا لگاؤ تھا، انہوں نے کئی مجسمے بنائے ہیں اور ان کا خیال تھا کہ مجسمہ سازی کے فن کو ملک میں مزید پہچان ملنی چاہیے۔ کچھ عرصہ قبل آرٹس کونسل میں ان کی تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مرحوم ٹی وی اداکار شکیل مہمان خصوصی شریک ہوئے تھے۔
شوبز حلقوں نے اکبر خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی رحلت سے انڈسٹری میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔ فن اور اداکاری کے شعبوں میں ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *