Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئی ایم ایف نے گردشی قرضے میں کمی سے متعلق مزید تفصیلات طلب کرلیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئی ایم ایف نے گردشی قرضے میں کمی سے متعلق مزید تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستان سے گیس کے شعبے میں گردشی قرضے میں کمی کے منصوبے سے متعلق مزید تفصیلات طلب کی ہیں۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور وزارت خزانہ حکام کے درمیان ورچوئل ملاقات ہوئی ہے، وزارت خزانہ حکام کے مطابق ملاقات کے دوران گیس سیکٹر کے گردشی قرضہ میں کمی کیلیے نئے پلان کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے۔

اس ملاقات میں آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر گردشی قرضہ میں کمی کے پلان پر مزید وضاحت مانگی ہے۔ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ گیس سیکٹر گردشی قرضہ میں کمی کیلیے ڈیویڈنڈ اسکیم متعارف کرائی گئی ہے، ڈیویڈنڈ پلگ ان بیک اسکیم سے گردشی قرضے میں 400 ارب سے زائد کی کمی ہوگی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر بھی آئی ایم ایف سے بات کریں گی، ذرائع کے مطابق گیس سیکٹر کے گردشی قرضے میں کمی کیلیے ڈیویڈنڈ اسکیم متعارف کرائی گئی ہے جس سے گردشی قرضے میں 400 ارب سے زائد کی کمی ہوگی۔

حکام کے مطابق پلگ ان بیک اسکیم سے گیس سیکٹرکاگردشی قرض کم ہوکر 1200 ارب رہ جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *