Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سندھ میں نئی تعمیرات پر پابندی عائد کردی گئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سندھ میں نئی تعمیرات پر پابندی عائد کردی گئی

کراچی: نگراں حکومت سندھ نے صوبے میں نئی تعمیرات پر پابندی عائد کردی۔

سندھ میں نگراں حکومت نے نئی تعمیرات پر فوری پابندی عائد کردی ہے، نگراں وزیر برائے بلدیات مبین جمانی کی ہدایت پر محکمہ بلدیات نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام قسم کی عمارتوں، گھروں اور کمرشل پلازوں کے نقشوں، ہر قسم کے بلڈنگ پلان، لے آؤٹ پلان اور پلاٹوں کے انضمام پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
پابندی کا اطلاق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور تمام ڈیولپمنٹ اتھارٹیز پر ہوگا، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں پابندی کا اطلاق حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی، سہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ پر بھی ہوگا۔

محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعمیرات اور نقشوں اور لے آؤٹ پلان کی منظوری پر پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔

حکومت کی جانب سے ہر قسم کے تعمیراتی نقشے اور لے آؤٹ پلان پر پابندی کا حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *